سائفر کیس: سابق پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا، سائفر کیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل میں ملزمان کے وکلاء کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی، عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں نیب اور ریاست کو فریق بنایا گیا

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …