بھارتی عدالت نے انتہا پسند ہندوؤں کومسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دے دی

Share

بابری مسجد شہید کرنے کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے مغلیہ دور کی ایک اور تاریخی مسجد پر قبضہ کرنے کی ٹھان لی۔بھارت میں ہندو درخواست گزاروں کو گیانواپی مسجد وارانسی میں پوجا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ریاست اتر پردیش میں ایک اور تاریخی مسجد کو متنازع بنادیا گیا، مقامی عدالت نے وارانسی میں موجود گیانواپی مسجد کے تہہ خانے کو ہندوؤں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیوارانسی کی سیشن کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ مسجد میں لگائی گئی رکاوٹوں کے عمل کو ایک ہفتے میں ہٹایا جائے۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ کاشی وشوناتھ مندر کے پجاری مسجد میں پوجا کروائیں گے۔تاہم بتایا جارہا ہے کہ مسجد انتظامیہ نے سیشن عدالت کا یہ یک طرفہ فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …