حکومت کا پھر بجلی بم گرائے جانے کی تیاری

Share

بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرائے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 50 ارب تک بوجھ پڑے گا۔موسم سرما میں گزشتہ سالوں کی نسبت یہ اب تک کا بڑا اضافہ ہوگا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar