نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے چارج سنبھال لیا

Share

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی، سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کیساتھ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی، بدعنوانی، لاپرواہی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اس سے قبل احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …