
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء کا جرح کا حق ختم کردیا جبکہ عدالت آج سابق چیئرمین اور بشریٰ بی بی کا تین سو بیالیس کا بیان ریکارڈ کرے گی۔سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کا جرح کا حق ختم کر دیا گیا