سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے 3 منظم دہشت گرد حملے ناکام بنا دئیے

Share

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے پسپا کردیا، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے تین منظم حملے کیے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکو دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں اور انہوں نے دہشت گردوں کیلئے گھات لگا رکھی تھی۔سیکیورٹی فورسز شرپسندوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔سیکورٹی فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ داغے۔حملے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ جنہوں نے دہشت گردوں کےلیے گھات لگا رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے، جس کے بعد فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں متعدد راکٹوں کے دھماکے ہوئے، جس سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق مچھ میں راکٹ گرنے کے واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق سول اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری طرف مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین نے کہا کہ راکٹ حملوں میں جیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ مچھ جیل کی عمارت، قیدی اور عملہ محفوظ ہے جبکہ اطراف میں فورسز کو مکمل الرٹ کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar