
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران آج پھر بدمزگی دیکھی گئی، گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جج سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔آج انہی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پھر سماعت کی۔پروسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور عمر بلال عدالت پہنچے، جبکہ سرکاری وکیل اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں۔اس موقعے پر عوام اور گواہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سیکریٹری پرنسپل وزیراعظم اعظم خان سے جرح کے دوران ماحول ناخوشگوار ہوگیا۔شاہ محمود قریشی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان غصہ میں آگئے اور شور شرابہ شروع کردیا۔معاملے کی سنگینی پر جج کو کارروائی کچھ دیر کیلئے موخر کرنا پڑی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر 9 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی تھی، گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی۔وکلاء صفائی کی عدم دستیابی پر عدالت نے ملزمان کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کیے تھے