محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سُنا دی

Share

بارش برسانے والے مغربی سسٹم کی کراچی میں آج شام انٹری متوقع ہے، جس کے باعث کہیں رم جھم، کہیں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔بارش برسانے والے سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا، سسٹم کا دوسراحصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارشیں برسائے گا۔ جبکہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد موسم، ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

Check Also

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،جھنگ میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری

Share دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعدجھنگ میں بھی ممکنہ سیلاب …