امریکی خاتون کا ایڈز زدہ بوائے فرینڈ 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Share

امریکی ریاست اوکلاہاما میں ایک خاتون نے ایڈز میں مبتلا اپنے محبوب کو بیٹی سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افسوسناک واقعہ خاتون کے گھر میں ہی پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ آپ کے بوائے فرینڈ نے میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔پولیس کے مطابق 39 سالہ ڈینو وین اسکاٹ شیفرڈ خاتون کے ساتھ ان کے اوکلاہاما میں واقع گھر میں ہی مقیم تھا، واقعے کے روز شیفرڈ اور بچی کی والدہ جس وقت گھر پہنچے تو بچی گھر میں سو رہی تھی، گھر پہنچ کر بچی کی والدہ بھی سونے کیلئے چلی گئیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب بچی کی والدہ کی آنکھ کھلی تو اس نے شیفرڈ کو اپنی بیٹی سے جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جب پولیس گھر پہنچی تو خاتون نے بندوق تان کر اپنے بوائے فرینڈ شیفرڈ کو کنٹرول کر رکھا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ ایچ آئی وی کا مریض ہے اور اس نے بچی سے پہلی بار زیادتی نہیں کی بلکہ وہ بچی کو ایک سال کے دوران 6 بار زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar