الیکشن 2024: کے پی کے پولیس کیلئے 50 کروڑ کے فنڈز منظور

Share

نگران حکومت خیبرپختونخوا نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیںپولیس حکام کا بتانا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar