قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کی مدت میں توسیع

Share

قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور کی تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔تعیناتی کی مدت میں اضافے سے متعلق شاہ خاور نے خود ایک پریس کانفرنس میں بتایا۔لاہور میں کی جانے والی اس پریس کانفرنس میں قائم قام چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ 16جنوری کومینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں میری تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔شاہ خاور کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کےبعد پی سی بی کے الیکشن کااعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میراپہلا کام پی سی بی چیئرمین کا الیکشن کرانا ہے، ذکاء اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنےآئے ہیں۔شاہ خاور نے مزید کہا کہ پ سی بی کے لیے 8 بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی یقینی بنانی ہے

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …