سانحہ 9مئی : عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Share

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar