دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا آج اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ آج دوران عدت نکاح کیس سے متعلق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا سے جواب طلب کیا ہوا ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے خاور مانیکا کو 25 جنوری کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …