سونے کی کان دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

Share

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان کی سرنگ دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ ریسکیو ورکرز زندہ بچنے والوں کی تلاش اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ حادثہ جمعہ کو رونما ہوا تھا۔ مالی کی حکومت نے اس حادثے کا کوئی سبب نہیں بتایا تاہم کان مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کن کنوں کی سلامتی یقینی بنانے پر متوجہ ہوں۔افریقا میں مالی سونا پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ چھوٹی کانوں سے سونا نکالنے کا دھندا زوروں پر ہے۔بہت سی چھوٹی کانیں کانیں اجازت ناموں کے حصول اور متعلقہ قوانین پر عمل کیے بغیر چلائی جارہی ہیں۔حکومت کی عملداری زیادہ موثر نہ ہونے کے باعث سونے کی یہ کانیں سلامتی کے اقدامات یقینی بنائے بغیر کام کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …