دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، آئی جی پنجاب

Share

پنجاب پولیس نے بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد پولیس کے جانبازوں نے بروقت کارروائی کی جی پنجاب کے مطابق بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچی صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں، شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پولیس پوری طرح تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …