
غزہ میں حماس کے ہاتھوں 24 فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اسرائیلی دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں غیر قانونی بفرزون بنانے کی کوشش میں تھے، حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو بفرزون بنانے کے دوران نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی عمارتیں گرانے کے لیے بارود بچھا رہے تھے کہ اس دوران حماس نےحملہ کیا اور اسرائیلی فوجی اپنے ہی بچھائے گئے بارود کا نشانہ بن گئے۔اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ یرغمالیوں کو بازیاب کرنے کی کوشش میں فوجی مارے گئے۔واضح رہے کہ پیر کو اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ وسطی غزہ میں 2 عمارتیں دھماکے سے تباہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں 21 فوجی ہلاک ہوئے