توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائرکی گئی ہیں۔دائردرخواست میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظورکرنے کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں عمران خان کی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کردی تھی۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر فریق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar