آج پھر اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت

Share

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج پھر آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور سائفر کیس کی سماعت میں ہوگی، گزشتہ سماعت پر مزید پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔سائفرکیس میں مجموعی طور پر 15 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں، اہم گواہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی اپنا بیان قلمبند کروا چکےہیں۔آج ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک پیش ہوں گے۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین 11 بجے اڈیالہ جیل میں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar