سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

Share

پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔پولیس کے مطابق علاقہ بڈھ بیر میں ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا، سیاست سے دور رہنے کی نصیحت پر باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور اس دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کردی۔ملزم کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول بیٹا پی ٹی آئی کا ورکر تھا اور بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا، مقتول دو ماہ قبل وطن واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …