پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث لڑکی کو شادی کے روز تقریب سے گرفتار کرلیا

Share

میکسیکو میں پولیس نے فراڈ میں ملوث ایک لڑکی کو اس کی شادی کے روز تقریب سے گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی پولیس نے ایک نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے روز ہی تقریب میں دھاوا بول دیا، اس جوڑے پر فراڈ کا الزام تھا، پولیس نے عروسی لباس میں ملبوس دُلہن کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کا دُلہا بھاگ نکلا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دُلہن ’نینسی‘ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نینسی کو مرغی کے تاجروں سے بھتہ لینے اور 4 تاجروں کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ فرار ہونے والے نینسی کے شوہر ’دی ماؤس ‘ بھی ان ہی الزامات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ میکسیکو پولیس کا کہنا ہے کہ نینسی اور دی ماؤس کی گرفتاری سے قبل دیگر 6 افراد کو بھی اس الزام میں گرفتار کیا جاچکاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar