
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی، دونوں کیسز کی سماعت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کل کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز پر شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے جبکہ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ کیسز پر سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کے معاملے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز پر سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔