پیپلز پارٹی کے 7امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد امیدوار قرار دے دیا

Share

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے آزاد امیدوار قرار دے دیا۔پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے باوجود انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں ہوا، 3 قومی اسمبلی اور 4 پنجاب اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے۔انچارج الیکشن سیل پیپلز پارٹی سینٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کردیا، جس میں کہا گیا کہ این اے 58 چکوال سے ذوالفقار علی خان کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ این اے 59 تلاگنگ / چکوال سے حسن سردار کو تیر کا نشان نہیں دیا گیا۔این اے 122 لاہور سے چوہدری عاطف رفیق کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا، پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا، پی پی 21 چکوال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ امجد نور کو تیر کا نشان جاری نہیں ہوا۔اس کے علاوہ پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام کو انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو بھی پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر جاری نہیں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar