امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرے میں ڈال دی، حزب اللّٰہ سربراہ

Share

لبنان میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا۔حسن نصر اللّٰہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمنی بحیرہ احمر میں غزہ کی حمایت روک دیں گے یہ امریکا کی غلط فہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔حسن نصر اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے۔حزب اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ احمر میدان جنگ بن گیا ہے، ان بیوقوفوں نے بحیرہ احمر میں عالمی جہازوں کے 95 فیصد تحفظ کو بھی تباہ کردیا ہے۔لبنان کے محاذ پر غزہ کی حمایت اسرائیلی جارحیت رُکنے تک جاری رہے گی، غزہ میں جارحیت رُکے گی تو کوئی بات چیت ہوگی۔حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ عراقی اور یمنیوں کا بھی غزہ میں جارحیت رکوانے کا مطالبہ ہے۔حزب اللّٰہ سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں کے پاس دماغ ہوتا تو انہیں سمجھ آجاتی تمام محاذ کھُلنے کا سبب ایک ہی ہے، اگر امریکی نسل پرست، مغرور نہ ہوتے تو یہ بات سمجھ جاتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نتائج روکنےکی کوششوں میں ہیں، جائیں جاکر وجہ ٹھیک کریں، غزہ میں جارحیت ختم کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar