پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ بدستور دھند کی لپیٹ میں، نقل و حرکت مشکل ہو گئی

Share

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بہت سےعلاقوں میں شدید دھند برقرار ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے برقرار رہنے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔دھند کے باعث لوگوں کو نقل و حرکت میں غیر معمولی پریشانی کا سامنا ہے۔ موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے ایم فائیو کو بھی شیرشاہ سے رحیم یار خان تک بند کردیا گیا ہے۔شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ سرکاری اور نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بہت سی پروازیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar