
تحریک انصاف کے امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔مظفرگڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے175 سے پی ٹی آئی کے جمشید دستی کو ہارمونیم کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ این اے 176 سے انہیں ہوائی جہاز کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے177 سے پی ٹی آئی کے معظم خان جتوئی کو حُقہ، این اے178 سے پی ٹی آئی کے داؤد خان جتوئی کو کی چین کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔آر او کے مطابق صوابی کے حلقہ این اے20 سے پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی اور پی کے 49 سے رنگیز خان کو فاختہ کا نشان دیا گیا ہے۔پی کے50 سے عاقب اللّٰہ خان کو مور اور پی کے51 سے عبدالکریم کو چینک کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔آراو کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 52 سے فیصل ترکئی کو گھڑیال، پی کے 53 سے مرتضیٰ ترکئی کو پیالے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 132 سے پی ٹی آئی کے محمد حسین ڈوگر کو کرکٹ اسٹمپس کا نشان آلاٹ کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 175 سے پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل کو بھی کرکٹ اسٹمپس کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ این اے 108 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کا انتخابی نشان چارپائی ہوگا۔جھنگ سے این اے 109 پر پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کو چارپائی جبکہ این اے 110 سے صاحبزادہ امیر سلطان کو وکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔مہمند کے حلقہ این اے 26 سے پی ٹی آئی کے ساجد مہمند کو ہوائی جہاز، این اے 8 سے پی ٹی آئی کے گُل ظفر خان کو گھڑیال، پی کے21 سے اجمل خان کو پریشر ککر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔پی کے 22 سے پی ٹی آئی کے گل داد خان کو پیچ کس، این اے 19 سے پی ٹی آئی کے اسد قیصر کو وہیل چیئر، این اے 6 سے پی ٹی آئی کے محمد بشیر خان کو وکٹ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔آر او کے مطابق لوئر دیر سے این اے 7 پر پی ٹی آئی کے سید محبوب شاہ کو وال کلاک جبکہ این اے 5 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ صبغت اللہ کو کٹورا اور پی کے 12 سے یامین خان کو شیشہ انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔جھنگ سے این اے 110 پر پی ٹی آئی کے صاحبزادہ امیر سلطان کو وکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں این اے 2 سوات پر ڈاکٹر امجد کو چینک، این اے 3 سوات پر سلیم الرحمٰن کو چمٹا، این اے 4 پر سہیل سلطان کو بکری کا نشان دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 4 پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے 5 پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر، پی کے 6 پر فضل حکیم کو بھی پریشر ککر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔پی کے 7 پر ڈاکٹر امجد علی کو توے (تبخے) کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ پی کے 8 پر حمیدالرحمٰن کو زبان کا انتخابی نشان مل گیا ہے۔پی کے 9 پر سلطان روم کو سبز مرچ اور پی کے 10 پر محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان مل گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11شانگلہ سے سید فرین کو انتخابی نشان جہاز الاٹ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 28 پر شوکت علی یوسفزئی کو انتخابی نشان ریکٹ ملا ہے۔پی کے 30 سے ایڈووکیٹ صدر رحمٰن کو گھڑیال، پی کے 29 سے عبدالمنعم کو انار کا نشان الاٹ ہوا ہے۔این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر علی خان کو چینک، پی کے 26 سے ریاض خان کو گھڑیال، پی کے 28 سے کبیر خان کو ہینڈ پمپ، این اے 29 سے ارباب عامر ایوب کو پیالے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔این اے 30 سے شاندانہ گلزار کو پیالہ، این اے 31 پر شیر علی ارباب کو ٹریفک لائٹ، این اے سے 31 آصف خان کو ہتھ گاڑی، پی کے 72 سے محمود جان کو گھڑیال کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔پی کے 73 سے علی زمان کو مور، پی کے 75 سے ملک شہاب کو پیالہ، پی کے 77 سے شیر علی آفریدی کو گھڑیال اور پی کے 82 سے کامران بنگش کو وائلن کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ملتان کی 6 نشستوں پر بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو نشانات الاٹضلع ملتان کی 6 قومی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔این اے 148 سے بیرسٹر تیمور ملک کو انتخابی نشان کلاک، این اے 149 سے ملک عامر ڈوگر کو بھی کلاک، این اے 150 سے زین حسین قریشی کو انتخابی نشان جوتا الاٹ کیا گیا ہے۔این اے 151 پر مہر بانو قریشی کو انتخابی نشان چمٹا، این اے 152 سے عمران شوکت کو انتخابی نشان ٹنل اور این اے 153 میں ڈاکٹر ریاض لانگ کو انتخابی نشان کلاک الاٹ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں میانوالی سے حلقہ این اے 90 پر پی ٹی آئی کے عمیر نیازی کو دروازے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔قومی خبریں سے مزیدننکانہ صاحب سے بھی امیدواروں کو انتخابی نشانات مل گئےننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 112 کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے۔اسلام آباد سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاریڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے۔پی ٹی آئی کا کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری کی گرفتاری کا دعویٰتحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری سعید الرحمٰن بنگش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کراچی میں سی ویو پر آج پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا: شیر افضل مروتپی ٹی آئی کے رہنما و وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کراچی میں سی ویو پر آج پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا۔پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی، کائرہپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی۔نظرثانی اپیل دائر کریں گے، ، اکبر ایس بابرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ 2 دنوں میں جھوٹ کے بڑے بڑے بت ٹوٹ گئے۔کیچ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کا مقابلہ، 5 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آرانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) پاکستان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہربیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کریں گے۔