
عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے مقررہ وقت میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے، اب امیدوار انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے پارٹی ٹکٹ رات 9بجے تک بڑھایا گیا ہے ۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت آج شام سات بجے تک تھا جو کہ ختم ہوگیا تھا