پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کر دیئے

Share

پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کردیے۔ اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نشان کے معاملے پر متبادل راستہ اختیار کیا تھا۔پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھاپی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق عدالتی جنگ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان نہ ملنے پر یہ پلان بی بنایا تھا، جسے خفیہ رکھا گیا۔ ابتدائی کچھ اطلاعات جمعہ کی شب سامنے آئیں جن کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا ہے اور دوسرا ایک اور جماعت کا جو پابندی سے بچنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ہفتہ کو سامنے آنے والی مزید تفصیلات سے انکشاف ہوا ہے ک پی ٹی آئی نظریاتی کے نام سے بھی ایک جماعت قائم کی گئی ہے اور امیدواروں کو اس کے ٹک جمع کرانے کی ہدایت کی گئ ہے۔تحریک انصاف نظریاتی کے پاس بلے کا نشان تو نہیں لیکن بلے باز یعنی بیٹسمین کا نشانہ موجود ہے۔پارٹی نے اپنے تمام امیدواران کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ”تحریک انصاف نظریاتی“ کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی receiving لیں۔ہدایات میں کہا گیا کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر• ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت email کریں • اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں • پولیس میں درخواست دیں • ہائی کورٹ میں پٹیشن کریں • سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں • یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar