
پاکستان تحریک انصاف نے پشاور کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔ساجد نواز، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، آصف خان کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامد الحق، مینا خان، عاصم خان، علی زمان، ملک شہاب، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو بھی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے این اے 19 سے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔