
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی بلے کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر آج سماعت ہو گی ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج صبح ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا تھا کہ پی ٹی آٸی نے انٹر پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں کروائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، ہاٸیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر 657 لگا دیا گیا ہے