کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

Share

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق پڈ عیدن میں کوٹ لالو کے قریب شالیمار ایکسپریس کی نیچے والی ٹرالی ٹریک پر گر گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رفتار کم ہونے کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہواذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو فوری روک دیا گیا اور کوچ کو علیحدہ کیا گیا۔ذرائع نےبتایا ہے کہ خرابی کا شکار بوگیوں کو شالیمار ایکسپریس سے لگا کر روانہ کیا گیا۔ریلوے کی کراچی انتظامیہ کی جانب سے غفلت کا انکشاف سامنے آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar