
پنجاب اور سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں دھند برقرار ہے، جس کے باعث سکھر تا ملتان موٹر وے حدِ نگاہ کم رہ جانے پر بند کر دی گئی۔دھند کے باعث موٹر وے ایم فور شور کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہے۔موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہےموٹر وے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دی جائے۔دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب کراچی اور لاہور کا فضائی معیار مضرِ صحت ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا تیسرا اور لاہور کا چوتھا نمبر ہے