سیون اسٹار ہوٹل میں دھماکا، 21 افراد زخمی

Share

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ہوٹل میں دھماکے سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کی عمارت کی کئی منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر پھیل گیا، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق 20 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کے نچلی منزلوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق حکام دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar