الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Share

لاہور ہائیکورٹ میں قائم ٹریبونل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیاعام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 129 سے میاں اظہر، پی پی 175 قصور سے مسز مزمل مسعود بھٹی، پی پی 177 سے مہر محمد سلیم، پی پی 178 سے بیرسٹر شاہد مسعود کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے پی پی 150 سے پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔تاہم ٹربیونل نے پرویز الہٰی، قیصرہ الہٰی، مونس الہی، بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے اپیلوں پر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ٹربیونل کے جسٹس راحیل کامران نے این اے 79 اور حلقہ این اے 80 سے اسحاق اکبر اور پی پی 67 گوجرنوالہ سے سجاد علی خان کی ریٹرننگ افسر کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ٹربیونل کے جسٹس شکیل احمد نے این اے 70 سے حافظ حامد رضا، این اے 71 سے سہیل افضل جبکہ جبکہ ناروال سے پی پی 55 کے امیدوار ارسلان حفیظ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ٹربیونل کے جسٹس احمد ندیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔زبیر نیازی اور خالد محمود گجر کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar