بلا بحالی درخواست: پی ٹی آئی وکلاء سپریم کورٹ پہنچ گئے

Share

پی ٹی آئی وکلاء بلے کے نشان کی بحالی کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار سے آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی وکلاء میں بیرسٹر گوہر اورحامد خان شامل ہیں، جنہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کہا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس فوری طور پر سماعت کی جائے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar