قلعہ سیف اللّٰہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

Share

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا، لواحقین نے کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر احتجاج کیا۔پولیس حکام کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز ملازم رحمت اللّہ جاں بحق ہوگیا، وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ مسلح افراد نے اس پر شہر کے قریب فائرنگ کی گئی۔لیویز اہلکار لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلعہ سیف اللّٰہ منتقل کیا گیا، لیویز ملازم کے قتل کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک بند کردی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar