عمران خان کو ایک بار پھر بیٹوں کو لندن فون کرنے کی اجازت مل گئی

Share

توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی جس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیتوں سے بات چیت کی استدعا منظور کرلی گئی۔توشہ خانہ کیس میں آج عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلے کا امکان تھا۔دونوں اہم کیسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی، دونوں ہی کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔لیکن آج بھی توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں ملزمان کو نقول کی تقسیم بھی 8 جنوری تک مؤخر کردی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی استدعا کی تو عدالت نے اسے منظور کرلیا۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے اور درخواست ضمانت پر سماعت 8 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar