ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کا تبادلہ

Share

ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ کے علاقہ دومند میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔دومند چیک پوسٹ پر ہوئے حملے کے دوران تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔پولیس کی جوابی فائرنگ اور منہ توڑ جواب کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔پولیس ذرائع کے زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت عالم اور احسان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar