پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور

Share

پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور عدالت نے پولیس کو زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی اور استفسار کیا کہ ایس ایس پی آپریشن پشاور کہاں ہیں۔اس موقع پر زرتاج گل کے وکلا اور عدالت نمبر 1 کا عملہ بھی موجود تھا۔چیف جسٹس ابراہیم خان نے ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی طلب کرلیا۔ اور ریمارکس دیے کہ آج کیا ہو رہا تھا مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا، انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفے دینا چاہئے، اگر نہ پہچتا تو کیا یہ عورت رات ہائی کورٹ میں گزارتی۔سی سی پی او پشاور عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ زرتاج گل ہمیں کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں، انہیں گرفتارنہیں کریں گے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو زرتاج گل کی گرفتاری سےروک دیا۔اسے سے پہلے خبر تھی پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائی کورٹ کے اطراف میں موجود ہے۔ اور پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ وکلاء بھی بار میں موجود ہیں، زرتاج گل عدالت کے اندر ہی رات گزاریں گی، ان کے لئے میٹرس، کمبل اور کھانا پہنچا دِیا گیا ہے۔اںصاف لائیر فورم کا کہنا تھا کہ زر تاج گل اگر یہاں پر رہیں گی اور ان کی تحفظ کے لئے انصاف لائر فورم کے وکلاء موجود ہوں گے۔جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar