پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

Share

پشاور پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، وہ راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں۔پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو نفدی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق کی بیٹی ہیں۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …