توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد

Share

اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی۔کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی ۔اس موقع پر عمران خان اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar