
شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں، بُلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔اس حوالے سے تفتیشی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واقعے سے متعلق ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ پر فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ڈی پی او شمالی وزیرستان نے بتایا کہ محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں، نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے