اسرائیلی فوج کی دیر البلاح میں گھر پر بمباری ، 15 فلسطینی شہید

Share

غزہ کی پٹی پر اسرئیلی فوج کی گولہ باری اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج کی غزہ میں دیر البلاح کے علاقے میں گھر پر بم باری کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔خان یونس، رفح اور المغازی کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیںمغربی کنارے کے شہر قلقلیہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔اسرائیلی فوج نے زخمی فلسطینی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو زخمی فلسطینی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ بھی کی، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پورا سال جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دے اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں مختلف مقامات پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مختلف عمارتوں اور چیزوں کو نقصان پہنچا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar