قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر ن لیگ امیدواروں کے نام سامنے آگئے

Share

لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 میں سے 10 نشستوں پر مسلم لیگ کی جانب سے نام سامنے آگئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 121 میں ایاز صادق اور روحیل اصغر آمنے سامنے ہیں، ایاز صادق پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، لیکن روحیل اصغر الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔مریم نواز نے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے ہیں، جبکہ این اے 119 سے مریم نواز کا الیکشن میں آنے کا امکان ہے۔ ن لیگ نے این اے 127 میں عطا تارڑ اور این اے 128 سے حافظ نعمان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ آئی پی پی سے ابھی تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ فائنل نہیں ہوسکی ن لیگ کی جانب سے لاہور کے تین حلقوں میں امیدوار کون ہوگا، ابھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، کیونکہ این اے 121 میں ایاز صادق اور روحیل اصغر آمنے سامنے آگئے، روحیل اصغر نے اپنے بیٹے خرم کیلئے بھی ٹکٹ مانگ لیا، انہوں نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا کہ وہ ہرصورت میں الیکشن لڑیں گے۔استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) اور ن لیگ میں بھی ابھی تک ٹکٹ ایڈجسٹمنٹ فائنل نہ ہو سکی، این اے117 اور 119 سے علیم خان نے کاغذات جمع کروائے ہیں، اگر مریم نواز این اے 119 سے الیکشن میں آئیں تو سابق ایم این اے علی پرویز ملک متاثر ہوں گےعلی پرویز ملک نے این اے117 سے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں، مریم نواز این اے 120 میں جاتی ہیں تو علی پرویز اپنا حلقہ 119 چھوڑنے کو تیار نہیں، آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں علیم خان کو این اے117 دیا جا سکتا ہے۔لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے نواز شریف اور 123 سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے، این اے 118 سے حمزہ شہباز امیدوار ہوں گے، این اے 122 سے سعد رفیق امیدوار ہوں گے، این اے 124 سے رانا مبشر ن لیگ کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق این اے 125 اور 126 سے سیف کھوکھر اور افضل کھوکھر ہوں گے، حلقہ 129 سے مہر اشتیاق ن لیگ کے امیدوار ہو سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar