
شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔شامی میڈیا کے مطابق دمشق میں جولان کی پہاڑیوں سے اسرئیلی طیاروں نے میزائل داغے ہیں۔جولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل نے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہےشامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ شامی ایئر ڈیفنس نے بیشتر میزائل مار گرائے ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔