الیکشن کے دوران امن و امان کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے، آئی جی پنجاب

Share

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں امن و امان کا مسئلہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان انور نے کہا کہ پولیس کے تقرر و تبادلے الیکشن کمیشن کی مرضی سے ہوتے ہیں، البتہ مونس الٰہی کے کیسز چل رہے ہیں، جو بھی اشتہاری ہیں، ان کی گرفتاری کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں چار قسم کی چیزوں کو دیکھنا ہے، الیکشن میں امن و امان کا مسئلہ سنجیدہ ہے، اس دوران گروپس کے آپس میں لڑنے کے خدشات بھی ہوتے ہیں، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی ہے جب کہ 9 مئی کے اشتہاریوں کی جائیدادیں قانون کے مطابق ضبط کی جائیں گی۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …