جوئے کے اشتہارات پر پی ٹی وی کا مؤقف سامنے آگیا

Share

پی ٹی وی نے جوئے کے اشتہارات کے حوالے سے مؤقف جاری کردیا۔

پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جوئےکے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں اور جوئےکے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کرسکے۔

پی ٹی وی کا کہنا ہےکہ ہماری براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پُر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزددیکھ سکیں گے۔

پی ٹی وی نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ بحیثیت سرکاری ٹی وی کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات پیش نہ آئیں۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …