اسرائیلی جارحیت سے 20 ہزار 674 فلسطینی شہید، 55 ہزار زخمی، حماس

Share

حماس میڈیا سیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ غزہ سٹی سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک اسرائیل کی وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی زمینی اور فضائی جارحیت کے نتیجے میں 20 ہزار 674 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔حماس میڈیا سیل کے مطابق 65 ہزار گھر مکمل تباہ اور تین لاکھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حماس میڈیا سیل کے مطابق غزہ میں 7 ہزار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 311 افراد اور 103 صحافی شہید ہوگئے۔حماس میڈیا سیل کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 115 مساجد شہید ہوئیں۔حماس میڈیا سیل کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 3 چرچ، 23 اسپتال، 200 ہیلتھ سینٹرز اور کلینک تباہ ہوئے ہیں

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …