
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، اسی وجہ سے انتخابی امیدوارں نے بھاگ دوڑ تیز کردی ہے۔پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرانے ریٹرنگ آفیسر کے پاس پہنچے اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عامر خان نے اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرائے۔کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم خان سواتی اسی مٹی سے ہیں، نواز شریف سے زبردست مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری کا استعمال اپنی جگہ مگر ووٹ عوام کے ہاتھ میں ہےان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کی سنجیدگی ظاہر کررہی ہے، 12 جنوری کے بعد پورے ملک میں اس پر فوکس کریں گے کہ بچوں کا مستقبل کس کے حوالے کرنا ہےاستحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خان نے بھی تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔جہانگیر ترین این اے 149 ملتان اور پی پی 227 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ قبل ازیں، جہانگیر ترین این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔