عمران نے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Share

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا اوپن ٹرائل جاری ہے، جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطلی کا فیصلہ نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا، اور الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات قریب ہیں اور بانی پی ٹی آئی ملک کے وزیراعظم رہے، بڑی جماعت کے لیڈرکوانتخابات سے باہرنہیں رکھا جا سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پرمبنی فیصلہ معطل کرے۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں جسٹس ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، کمرہ عدالت میں سابق چیئرمین کی اہلیہ اور بہنیں بھی موجود ہیں۔ان کے علاوہ شاہ محمود قریشی اور ان کے اہلِ خانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ورٹ روم میں میڈیا نمائندہ بھی موجود ہیں۔دورانِ سماعت گواہوں کی شہادتیں قلم بند کی گئیں۔سائفرکیس کے اہم گواہوں اعظم خان اور اسد مجید نے بیان قلم بند کروائے۔ آفتاب احمد خان اور سیکرٹری وزارت داخلہ نے بھی اپنا بیان قلم بند کروایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar