عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع

Share

سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے جمع کرا دیے گئے۔کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے آر او کو جمع کرائے۔واضح رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے جو اُن کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔رائے محمد علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …